ایشیا ہاکی کپ 2022، جنوبی کوریا نے پریکٹس میچ پاکستان کو 1-2 سے ہرا دیا

جمعہ 20 مئی 2022 15:00

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) ایشیا ہاکی کپ 2022، جنوبی کوریا نے پریکٹس میچ پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-2 سے ہرا دیا، پی ایچ ایف کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جمعہ کے روز کورین ٹیم کے خلاف پریکٹس میچ کھیلا جو کہ کوریا نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا، فاتح ٹیم کی طرف سے ایک فیلڈ گول جبکہ دوسرا گول شارٹ کارنر کے ذریعے ہوا، پاکستان کی جانب سے واحد گول علی شان نے کیا، واضح رہے کہ ایشیا کپ کا باقاعدہ آغاز 23 مئی سے ہو گا اور پاکستانی ٹیم اپنے پہلے پول میچ میں روایتی حریف بھارت سے نبرد آزما ہو گی، قومی ٹیم اپنا دوسرا پول میچ 24 مئی کو انڈونیشیا جبکہ تیسرا اور آخری پول میچ 26 مئی کو جاپان کے خلاف کھیلے گی، ٹورنامنٹ کا فائنل یکم جون کو کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 20/05/2022 - 15:00:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :