وریندر سہواگ میرے بارے میں سوچ سمجھ کر بولیں، شعیب اختر

وریندر سہواگ کو ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے اگر انہیں آئی سی سی سے زیادہ معلومات ہے تو الگ بات ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹر

جمعہ 20 مئی 2022 15:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کی جانب سے اٴْن کے باؤلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دینے پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستان کا نیشنل آئیکون ہوں اس لیے میرے بارے میں وریندر سہواگ سوچ سمجھ کر بولیں۔اپنے بیان میں شعیب اختر نے کہا کہ وریندر سہواگ کو ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے اگر اٴْنہیں آئی سی سی سے زیادہ معلومات ہے تو الگ بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری رائے وریندر سہواگ سے مختلف ہوگی، وریندر سہواگ ایک بہترین کھلاڑی رہے اور بھارت کے بہترین اوپنر رہے، میں اس عمر میں ہوں جہاں اپنی رائے کا اظہار دیکھ بھال کر کرتا ہوں، نہیں چاہتا کہ میری رائے سے کسی کی دل آزاری ہو۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہا کہ وریندر سہواگ عموماًً ایسی باتیں کہہ جاتے ہیں تاہم میرے اچھے دوست ہیں، وریندر سہواگ کے الزامات میں نے نہیں سنے، میری ہمیشہ کوشش ہوتی تھی کہ آؤٹ کروں نا کہ کسی بیٹر کو زخمی کروں۔

سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اپنے بیانات سے بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو بہتر کروں۔سابق بھارتی کرکٹر کو مشورہ دیتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ وریندر سہواگ کو سوشل میڈیا سے دور رہنا چاہیے۔شعیب اختر نے کہا کہ میرا باؤلنگ ایکشن آئی سی سی نے کلیئر کردیا تھا، وریندر سہواگ کو میرا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی لگتا ہوگا تاہم پاکستان بھارت میں ایسا کسی اور کو نہیں لگتا۔انہوںنے کہاکہ مجھے سچن ٹنڈولکر کے باپ باپ ہوتا ہے اور بیٹا بیٹا والے بیان کے بارے میں کچھ نہیں معلوم، بنگلہ دیش کو بیٹا کہنا ایک غلط بیان ہوتا ہے جسے سن کر دکھ ہوتا ہے۔
وقت اشاعت : 20/05/2022 - 15:05:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :