محمد عامر کا انگلینڈ میں کرکٹ کلب سے معاہدہ

محمد عامر ہفتے کو ہارن چرچ کرکٹ کلب کی جانب سے پہلا میچ کھیلیں گے

جمعہ 20 مئی 2022 15:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کا انگلینڈ میں کرکٹ کلب سے معاہدہ ہوگیا، وہ انگلینڈ میں ہارن چرچ کرکٹ کلب کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محمد عامر ہفتے کو ہارن چرچ کرکٹ کلب کی جانب سے پہلا میچ کھیلیں گے،محمد عامر برطانوی کلب کرکٹ لیگ میں ایسٹ لندن کی کلب ہارن چرچ کی نمائندگی کریں گے،اس سے قبل محمد عامر کا رواں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں گلوسٹرشائر کے ساتھ تین میچوں کے لیے معاہدہ طے پایا تھا۔
وقت اشاعت : 20/05/2022 - 15:05:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :