لاہور ڈویژنل کوالیفائنگ چیس چیمپئن شپ (کل ) سے فاسٹ یونیورسٹی لاہور میں منعقد ہوگی

ہفتہ 21 مئی 2022 00:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کے زیر اہتمام اور فاسٹ یونیورسٹی کے تعاون سے لاہورڈویژنل کوالیفائنگ چیس چیمپئن شپ کل بروز ( ہفتہ ) سے فاسٹ یونیورسٹی لاہور میں منعقد ہوگی ، جس میں لاہور ڈویژن سے 250 سے زائد مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے، ڈویژنل کوالیفائنگ شطرنج چیمپئن شپ میں ٹاپ ٹین پوزیشن حاصل کرنیوالے کھلاڑی آئندہ منعقد ہونیوالی پنجاب شطرنج چیمپئن شپ کے لئے کوالیفائی کریں گے ، سپورٹس بورڈ پنجاب اس سے قبل ملکی تاریخ کی سب سے بڑی چیس چیمپین شپ کروا چکا ہے جس میں ملک بھر سی600سے زائد مردوخواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔
وقت اشاعت : 21/05/2022 - 00:12:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :