چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ڈسٹرکٹ ویسٹ ہاکی چیمپئن شپ میں اسمعیل ہاکی کلب کی کامیابی

ہفتہ 21 مئی 2022 00:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ڈسٹرکٹ ویسٹ ہاکی چیمپئن شپ میں اسمعیل ہاکی کلب نے کریسنٹ ایچ سی کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 سے شکست دیدی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلدیہ ہاکی گرانڈ میں کھیلے جانے والے میچ کے پہلے ہاف کے اختتام پر اسمعیل ایچ سی کو کھیل کے تیرہویں منٹ میں نور عالم کے شاندار فیصلہ کن گول کے باعث 0-1 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے تیز اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے، میچ کے مہمان خاص محمد شکیل نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے تاہم دونوں ٹیمیں مکمل پروفیشنل انداز سے کھیلی
وقت اشاعت : 21/05/2022 - 00:12:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :