ورلڈ بیس بال کلاسک کوالیفائر کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

ہفتہ 21 مئی 2022 11:54

ورلڈ بیس بال کلاسک کوالیفائر کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام ورلڈ بیس بال کلاسک کوالیفائر کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ زور وشور سے جاری ہے۔ فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے اے پی پی کو بتایا کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ بیس بال کلاسک کوالیفائر 2022 میں شرکت کرے گی۔یہ ٹورنامنٹ رواں سال ستمبر میں پانامہ کے دارالحکومت پانامہ سٹی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ امریکی کوچ رینڈل کی زیر نگرانی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اجوا سٹی، گوجرانوالہ میں بھرپور انداز سے جاری ہے، فیڈریشن نے خصوصی طور پر امریکی کوچ کی خدمات حاصل کی ہیں، وہ آرمز پچنگ میں مہارت رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کیمپ میں اس شعبے پر فوکس کیا جا رہا ہے۔ فخر علی شاہ نے مزید کہا کہ ہمارا ہدف ورلڈ بیس بال کلاسک کوالیفائر ہے، امریکی کوچ کی موجودگی میں قومی کھلاڑیوں کو اپنی تکنیک بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
وقت اشاعت : 21/05/2022 - 11:54:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :