کھلاڑی بے خوف کرکٹ کھیلیں، ڈسپلن ہمارا بینچ مارک ہے، رمیز راجہ

ہفتہ 21 مئی 2022 13:13

کھلاڑی بے خوف کرکٹ کھیلیں، ڈسپلن ہمارا بینچ مارک ہے، رمیز راجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئر مین رمیز راجا نے قومی کرکٹرز کو بے خوف ہوکر کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کنڈیشننگ کیمپ کے دورے کے موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے رول ماڈلز ہیں، کھلاڑی بلا خوف کرکٹ کھیلیں، اسکلز اور ڈسپلن ہی ہمارا بینچ مارک ہے۔پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ کرکٹ بورڈ ہمیشہ آپ کو عزت دے گا، سینٹرل کنٹریکٹ میں ماہانہ وظیفہ بڑھا رہے ہیں، ملک بھر میں نئی پچز تیار کی جارہی ہیں۔
وقت اشاعت : 21/05/2022 - 13:13:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :