آزادی کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ 8 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا

ہفتہ 21 مئی 2022 13:22

آزادی کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ 8 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام آزادی کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ 8 اگست سے لیژر سٹی بائولنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں نو مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز ، مینزڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف، ٹیم ایونٹ،انٹر یونیورسٹی، انٹر سکول اورمیڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 13 اگست کو جبکہ فائنل مقابلے 14 اگست کو کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، اعجاز الرحمن نے کہاکہ آزادی کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن یکم جولائی سے شروع کردی جائے گی اور ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے ملک بھر سے کھلاڑی اپنی، اپنی رجسٹریشن آن لائن یکم اگست دن دس بجے تک کروا سکتے ہیں اور 6 اگست کو شام چھ بجے ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کیا جائے گا اور مزید معلومات کے لئے پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

وقت اشاعت : 21/05/2022 - 13:22:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :