پہلی نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز 20 جون سے شروع ہو گی

ہفتہ 21 مئی 2022 13:22

پہلی نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز 20 جون سے شروع ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پہلی نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز 20 سے 25 جون تک سپورٹس کمپلیکس، کالام میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور گیمز میں آٹھ کھیلوں کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں آرچری، بیڈمیٹن کرکٹ، فٹ سال، فٹ بال،سکاٹنگ، تھروبال اور ٹیبل ٹینس شامل ہیں۔

ان کھیلوں کے مقابلوں کے ملک بھر سے سکولز اور کالجز کے طلبا ء وطالبات حصہ لیں گے۔ گیمز میں شرکت کی خواہش رکھنے والے سکولز اور کالجز اپنی، اپنی رجسٹریشن 4 جون سے قبل کروا سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے فون نمبر 03213077577 پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔
وقت اشاعت : 21/05/2022 - 13:22:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :