بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ 23مئی سے شروع ہوگا

ہفتہ 21 مئی 2022 14:58

بنگلہ دیش  اور سری لنکا کے درمیان  آخری  ٹیسٹ میچ  23مئی سے شروع ہوگا
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 23مئی سےشیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ڈھاکہ میں شروع ہوگا ۔دونوں ٹیموں کے درمیان 2میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ہارجیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔ اس سے قبل آئی لینڈرز اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون کے درمیان کھیلا گیا2روزہ وارم اپ میچ بھی ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم ان دنوں بنگلہ دیش کے دورہ پر ہے اور اس دوران آئی لینڈرز بنگلہ دیش کے خلاف ایک دوروزہ وارم اپ میچ کے علاوہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلیں گے۔ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کی قیادت دیموتھ کرونارتنےکریں گے جبکہ میزبان ٹیم مومن الحق کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 23 سے 27 مئی تک شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ دورہ بنگلہ دیش مکمل کرنے کے بعد سری لنکا کی ٹیم وطن روانہ ہو گی جہاں وہ کینگروز کے خلاف3ٹی-20،پانچ ایک روزہ اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گی۔
وقت اشاعت : 21/05/2022 - 14:58:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :