بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں سہ ملکی ٹی 20سیریز میں شرکت کرے گی

ہفتہ 21 مئی 2022 15:31

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ میں کھیلی جانے والی سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں شرکت کرے گی۔ ستمبر اکتوبر میں متوقع یہ سیریز کرائسٹ چرچ میں کھیلی جائے گی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کرکٹ آپریشنز یونس نے پریس کانفرنس کے دوران تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ سہ ملکی ٹی 20 سیریز ہماری ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل 16 ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لئے نیوزی لینڈ پہنچنے سے قبل بنگلہ دیش ٹیم ایڈیلیڈ میں ایک ہفتہ کے تربیتی کیمپ کے لئے آسٹریلیا جائے گی جہاں وہ مقامی ٹیموں کے خلاف ٹی 20 پریکٹس میچ کھیلے گی۔ سہ فریقی سیریز کی تاریخوں کا ابھی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا لیکن ممکنہ شیڈول ستمبر کے آخر اور اکتوبر کے شروع کے درمیان ہو سکتا ہے۔ واضح رہے ٹی 20 ورلڈ کپ 16 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے۔
وقت اشاعت : 21/05/2022 - 15:31:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :