اینجلیق کربر اور کایا یووین سٹراسبرگ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں

ہفتہ 21 مئی 2022 17:30

سٹراسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) کایا یووین نے ٹاپ سیڈ کیرولینا پلشکووا اور اینجلیق کربر نے اوسیان ڈوڈین کو شکست دے کر سٹراسبرگ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز فائنل میں جگہ بنا لی، ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام ویمنز ایونٹ کے دلچسپ مقابلے فرانس کے شہر سٹراسبرگ میں جاری ہیں، سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں سلووینیا کی کایا یووین نے ٹاپ سیڈ جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلشکووا کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کرکے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، یووین کی جیت کا سکور 2-6 اور 5-7 رہا، ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں سیکنڈ سیڈ جرمنی کی اینجلیق کربر نے فرانس کی اوسیان ڈوڈین کے خلاف کامیابی حاصل کی، پہلے سیٹ میں اینجلیق کربر نے 6-7 سے کامیابی حاصل کی تاہم دوسرے سیٹ میں اوسیان ڈوڈین فٹنس مسائل کی وجہ سے کھیل جاری نہ رکھ سکیں اور میچ سے دستبردار ہو گئیں۔

وقت اشاعت : 21/05/2022 - 17:30:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :