تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز، پی سی بی نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کوباضابطہ جواد دے دیا

ہفتہ 21 مئی 2022 23:47

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2022ء) تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے سے متعلق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی پیشکش پر پی سی بی جواب دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کو تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کی دعوت دی گئی تھی، جس پر پی سی بی نے بھی سیریز کھیلنے کی دعوت قبول کرلی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ، پاکستان اور بنگلہ دیش سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلیں گے، سیریز رواں برس اکتوبر، نومبر کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ہوگی، تمام میچ کرائسٹ چرچ میں ہوں گے، پاکستان کی جانب سے تصدیق کے بعد سیریز کے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائیگا۔
وقت اشاعت : 21/05/2022 - 23:47:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :