چاہتا ہوں ڈالر میرا 210 رنز کا ریکارڈ نہ توڑے، فخر زمان

ہفتہ 21 مئی 2022 23:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2022ء) قومی ٹیم کے سلامی بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں ڈالر میرا 210 رنز کا ریکارڈ نہ توڑے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاپ سکورر بنوں، گرمی میں کھیلنے کے عادی ہیں، باؤلرز کو تھوڑی مشکلات ہوتی ہیں، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کافی عرصے بعد کسی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا جو خوش آئند ہے، ہمارے شائقین کرکٹ نے آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو بھی بہت سپورٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ کنڈیشننگ کیمپ میں بھاگ دوڑ زیادہ ہوتی ہے، کیمپ میں زیادہ تر فٹنس پر کام ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ رمیز راجہ نے ملاقات میں کافی سپورٹ کیا، اچھی بات یہ ہے کہ رمیز راجہ نے معاوضہ بڑھانے کا کہا، معاوضوں کے بڑھنے سے ہماری کرکٹ کو فائدہ ہوگا۔قومی کرکٹر نے کہا کہ پروفیشنل کھلاڑی ہر طرح کی صورتحال کیلئے تیار ہوتے ہیں، بابر اعظم اور محمد رضوان اوپننگ میں اچھا کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 21/05/2022 - 23:47:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :