سلمان بٹ سنگاپور کرکٹ ٹیم کے کنسلٹنٹ ہیڈ کوچ مقرر

اتوار 22 مئی 2022 00:00

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2022ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ سنگاپور کرکٹ ٹیم کے کنسلٹنٹ ہیڈ کوچ مقرر ہوگئے ہیں، وہ 2022 کے سیزن کیلئے یہ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ سنگاپور کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سعد جنجوعہ نے عالمی ذرائع ابلاغ میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سلمان بٹ سنگاپور میں ہی قیام کریں گے اور بطور کنسلٹنٹ ہیڈ کوچ ٹیم کے ساتھ سفر کریں گے۔ پاکستان ویمنز ٹیم کے سابق ٹرینر جمال حسین بھی سنگاپور ٹیم میں بطور فیلڈنگ کوچ اور ٹرینر شامل ہوں گے۔2020 ء میں اپنے کرکٹ کیریئر کو ختم کرنے کے بعد سلمان بٹ کوچنگ کی پہلی بڑی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ سنگاپور آئندہ پانچ ماہ میں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کوالیفائر، ایشیا کپ کوالیفائر اور آئی سی سی مینز چیلنج لیگ میں حصہ لے گا۔
وقت اشاعت : 22/05/2022 - 00:00:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :