آئی پی ایل، ممبئی انڈینز نے دہلی کیپیٹلز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

اتوار 22 مئی 2022 12:40

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2022ء) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ممبئی انڈینز نے دہلی کیپیٹلز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔وانکھیڈے سٹیڈیم، ممبئی میں کھیلے گئے لیگ کے 69 ویں میچ میں دہلی کیپیٹلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے، رومن پائول 43 اور رشبھ پنٹ 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ممبئی کی جانب سے جسپریت بمرا نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

جواب میں ممبئی انڈینز نے مطلوبہ ہدف دلچسپ مقابلے کے بعد 19.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، ایشان کشن نے 48 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، دیگر بیٹرز میں ڈیوالڈ بریوس 37 اور ٹم ڈیوڈ 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، دہلی کی طرف سے اینرچ نوکیا اور شردل ٹھاکر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جسپریت بمرا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 22/05/2022 - 12:40:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :