ہاکی ایشیا کپ، پاک بھارت ٹاکرا کل ہوگا

اتوار 22 مئی 2022 12:40

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2022ء) مینز ہاکی ایشیا کپ 2022، پاکستان اپنا پہلا میچ کل (پیر کو) روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا، دونوں ٹیموں کو تین، تین بار ایشیا کپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، بھارتی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی۔

(جاری ہے)

ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام 11 ویں ایشیا کپ کا آغاز کل (پیر ) سےانڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ہو رہا ہے، میگا ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان کو پول اے میں میزبان انڈونیشیا، بھارت اور جاپان کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ پول بی میں ملائیشیا، جنوبی کوریا، عمان اور بنگلہ دیش شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز 4 میچ کھیلے جائیں گے، قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی، اسی گروپ کے دوسرے میچ میں جاپان اور میزبان انڈونیشیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، پول بی کا پہلا میچ ملائیشیا اور اومان جبکہ دوسرا میچ جنوبی کوریا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا، پاکستان اپنا دوسرا پول میچ 24 مئی کو انڈونیشیا جبکہ تیسرا اور آخری پول میچ 26 مئی کو جاپان کے خلاف کھیلے گا، ٹورنامنٹ کا فائنل یکم جون کو کھیلا جائے گا، ایشیا کپ کا آغاز 1982 میں ہوا اور پاکستان نے پہلے تینوں ٹورنامنٹ اپنے نام کئے، جنوبی کوریا کو سب سے زیادہ 4 بار ایشیا کپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، بھارت کو بھی تین بار ایشیا کپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

وقت اشاعت : 22/05/2022 - 12:40:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :