نیوزی لینڈ نے چار روزہ ٹور میچ کے پہلے روز 3 وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنا لئے

اتوار 22 مئی 2022 13:00

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2022ء) نیوزی لینڈ نے چار روزہ ٹور میچ کے پہلے روز سسیکس کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنا لئے، کپتان ٹام لیتھم 65 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، ول ینگ، مائیکل بریسویل اور ٹام بلنڈل نے نصف سنچریاں سکور کیں، چاروں بیٹرز ریٹائرڈ ناٹ آئوٹ رہے۔

(جاری ہے)

پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو ریچن روندرا 21 اور کائل جمیسن 26 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے، سسیکس کی جانب سے ڈیلرے راولنز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 2 جون سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 22/05/2022 - 13:00:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :