آئی پی ایل، گجرات ٹائٹنز اور راجستھان رائلز کے درمیان کوالیفائر 1 میچ 24 مئی کو کھیلا جائے گا

اتوار 22 مئی 2022 13:20

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2022ء) انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات ٹائٹنز اور راجستھان رائلز کے درمیان کوالیفائر 1 میچ 24 مئی کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا، آئی پی ایل کے ابتدائی مرحلے میں چار ٹاپ ٹیموں گجرات ٹائٹنز، راجستھان رائلز، لکھنئو سپر جائنٹس اور رائل چیلنجرز بنگلور نے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے، پہلی بار آئی پی ایل میں شرکت کرنے والی ٹیم گجرات ٹائٹنز نے شاندار کارکردگی کی بدولت 20 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے، گجرات نے 14 میچ کھیل کر 10 میں کامیابی حاصل کی، راجستھان اور لکھنئو کی ٹیموں نے 18، 18 پوائنٹس حاصل کئے تاہم بہتر نیٹ رن ریٹ کی بدولت راجستھان نے دوسری اور لکھنئو نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ بنگلور کی ٹیم 16 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی، اس طرح دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان کوالیفائر 1 میچ 24 مئی بروز منگل کو گجرات ٹائٹنز اور راجستھان رائلز کے درمیان ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلا جائے گا، جو ٹیم جیتے گی وہ فائنل میں جگہ بنا لے گی جبکہ ہار جانے والی ٹیم کو ایلمنیٹر کی فاتح ٹیم کا چیلنج درپیش ہوگا، لکھنئو سپر جائنٹس اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان ایلمنیٹر مقابلہ 25 مئی کو ہو گا جبکہ کوالیفائر 27 مئی اور فائنل 29 مئی کو کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 22/05/2022 - 13:20:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :