اینجلیق کربر نے سٹراسبرگ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

اتوار 22 مئی 2022 14:20

سٹراسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2022ء) سیکنڈ سیڈ جرمن کھلاڑی اینجلیق کربر نے شاندار کارکردگی کی بدولت سٹراسبرگ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا، فائنل میں انہوں نے کایا یووین کو شکست دی، فرانس کے شہر سٹراسبرگ میں کھیلے گئے ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک جرمنی کی اینجلیق کربر نے سلووینیا کی کایا یووین کو سخت مقابلے کے بعد 6-7 ، 7-6 اور 6-7 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا، یہ ان کے کیریئر کا 14 واں ٹائٹل ہے۔
وقت اشاعت : 22/05/2022 - 14:20:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :