گوگل کا 52 سال ریسلنگ کی دنیا میں ناقابل شکست رہنے والے گاما پہلوان کو خراج عقیدت

گاما پہلوان نے کیرئیر میں چھوٹی بڑی 5000 فائٹس لڑیں اور سب میں کامیاب رہے، رپورٹ

اتوار 22 مئی 2022 15:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) برصغیر کے عظیم ریسلر ‘‘گاما پہلوان’’ کی سالگرہ کے موقع گوگل نے اپنا ڈوڈل گاما پہلوان کے نام کر دیا۔

(جاری ہے)

غلام محمد بخش بٹ 52 سال تک ریسلنگ میں ناقابل شکست رہے، انہیں گزشتہ صدی کا کامیاب ترین ریسلر کہا جاتا تھا،گاما پہلوان نے کیرئیر میں چھوٹی بڑی 5000 فائٹس لڑیں اور سب میں کامیاب رہے،گاما پہلوان کے بھتیجے بھولو پہلوان 20 سال تک پاکستان کے قومی چمپئن رہے۔
وقت اشاعت : 22/05/2022 - 15:25:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :