برادرز الیون نے لاہور بادشاہ کو شکست دیدی

اتوار 22 مئی 2022 15:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) برادرز الیون نے لاہور بادشاہ کو شکست دیدی ۔آشیانہ کرکٹ گرئونڈ میں لاہوربادشاہ اور برادرز الیون کے مابین ایک چیلنج میچ ہوا۔ لاہور بادشاہ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20اوورز میں 277 بنا ئے ۔ لاہور بادشاہ کے اوپینگ بیٹسمین شہریار نے 54بالز پر 105رنز کی شاندار اننگزہ کھیلی ، ہبرادرز الیون کے کامیاب بولر آرسلان نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

جواب میں برادرز الیون کے اوپنرز نے نہایت ہی شاندانہ آغاز کرتے ہوئے پہلے 6اوورز کے پاور پلے میں 101رنز بنا ئے اوپنرز نے 206رنز کی ریکار ڈ پارسٹر شپ قائم کی 206رنز پر شعیب علی آئوٹ ہوئے انہوں نے 37گیندوں پر 87رنز بٹورے ون ڈائون آنے والے بلے باز نعمان چوہدری نے عبد الغفار کے ساتھ مل کر میچ یک طرفہ بنا دیا۔ برادرز الیون نے 15اوورز میں 277رنز کا ہدف آسانی کے ساتھ حا صل کر لیا، عبد الغفار مین آ ف دی میچ قرار پائے۔
وقت اشاعت : 22/05/2022 - 15:25:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :