فرانس کے کِلیان مباپے دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر بن گئے

سالانہ 48 ملین پاؤنڈ آمدن کے ساتھ مباپے سب سے زیادہ آمدن والے فٹبالر بن جائیں گے

پیر 23 مئی 2022 15:05

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) فرانس کے کِلیان مباپے دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر بن گئے، 23 سالہ مباپے نے مزید تین سال کیلئے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین ( پی ایس جی) کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔

(جاری ہے)

کلیان مباپے کو نئے معاہدے کے تحت ماہانہ 40 لاکھ برطانوی پاؤنڈ ملیں گے اور سالانہ 48 ملین پاؤنڈ آمدن کے ساتھ مباپے سب سے زیادہ آمدن والے فٹبالر بن جائیں گے، پی ایس جی سے معاہدہ برقرار رکھنے کے لیے مباپے نے ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کی پیشکش ٹھکرادی تھی۔

دوسری جانب کلیان مباپے کی پی ایس جی سے ڈیل پر یورپی فٹبال میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا، اسپینش لیگ لالیگا نے فرانسیسی کلب کے خلاف باضابطہ شکایت کردی۔لا لیگا انتظامیہ کے مطابق پچھلے دو سال کے دوران خسارہ ظاہر کرنے والا کلب ایک پلیئر کو اتنی رقم کیسے دے سکتا ہی پی ایس جی نے فٹ بال کی حفاظت کیلئے قائم قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
وقت اشاعت : 23/05/2022 - 15:05:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :