سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو سے لے کر امیت مشرا تک پانچ بھارتی کرکٹرز نے جیل کی ہوا کھائی

پیر 23 مئی 2022 15:05

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو سے لے کر امیت مشرا تک پانچ بھارتی کرکٹرز نے جیل کی ہوا کھائی۔تفصیلات کے مطابق سال 2015 میں بھارت کے سابق لیگ اسپنر امیت مشرا کو بنگلور پولیس نے ایک ہوٹل کے کمرے میں ایک خاتون پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ مشرا کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 325 اور 354 اے کے تحت کیس درج کیا گیا تھا تاہم تین گھنٹوں کی پوچھ گچھ کے بعد امیت مشرا کو رہا کردیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، اگر امیت مشرا پر الزامات ثابت ہوجاتے تو اٴْنہیں 7 سال تک کی سزا ہوسکتی تھی۔سریش رائنا دسمبر 2020 میں ممبئی کے ایک کلب میں گلوکار گرو رندھاوا کے ساتھ ایسے وقت میں پارٹی کر رہے تھے جب کورونا وائرس پروٹوکول موجود تھے اور ممبئی پولیس نے اس جگہ پر چھاپہ مارا اور 34 افراد کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ان میں رائنا بھی شامل تھے لیکن بعد میں انہیں رہا کر دیا گیا۔

سابق بھارتی کرکٹر اور سچن ٹنڈولکر کے بہت اچھے دوست ونود کامبلی اور ان کی اہلیہ کو سال 2015 میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب ان کی ملازمہ نے پولیس میں شکایت درج کروائی کہ اس جوڑے نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی تھی۔ کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو کو رواں ماہ 19 مئی 2022 کو 34 سال پرانے کیس میں مجرم قرار دیا گیا۔ اٴْنہیں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی۔

سال 1988 کے روڈ ریج کیس میں سدھو کو ابتدائی طور پر معمولی جرمانے کے ساتھ رہا کر دیا گیا تھا لیکن متوفی کے اہل خانہ کی شکایت کی بنیاد پر ایک بار پھر کیس کی سماعت شروع کی گئی۔ اس معاملے میں سپریم کورٹ نے سدھو کو ایک سال کی سخت قید کی سزا سنائی۔سابق بھارتی فاسٹ بولر سری سانتھ کو دیگر کرکٹرز کے ساتھ اسپاٹ فکسنگ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، عدم ثبوت کی بنا پر رہا ہونے سے قبل اٴْنہوں نے تہاڑ جیل میں ایک ماہ گزارا۔
وقت اشاعت : 23/05/2022 - 15:05:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :