بنگلہ دیشی کرکٹر مشفیق الرحیم نے حج ادا کرنے کیلئے دورئہ ویسٹ انڈیز سے معذرت کرلی

وکٹ کیپر بلے باز ممکنہ طور پر 22 جون کو سعودی عرب جائیں گے، جس کا مطلب ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے آئندہ دورے سے محروم رہیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 23 مئی 2022 15:55

بنگلہ دیشی کرکٹر مشفیق الرحیم نے حج ادا کرنے کیلئے دورئہ ویسٹ انڈیز سے معذرت کرلی
ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 مئی 2022ء ) بنگلہ دیش کے ٹیسٹ کرکٹر مشفیق الرحیم نے حج ادا کرنے کے لئے دورہ ویسٹ انڈیز چھوڑنے کا عندیہ دیا ہے، بی سی بی نے بھی اجازت دے دی ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے مشفیق الرحیم کو چھٹی دے دی ہے، تاکہ وہ جولائی میں حج کی سعادت حاصل کر سکیں۔ کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کے مطابق وکٹ کیپر بلے باز ممکنہ طور پر 22 جون کو سعودی عرب جائیں گے، جس کا مطلب ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے آئندہ دورے سے محروم رہیں گے۔

(جاری ہے)

بی سی بی کے کرکٹ آپریشنز کے چیئرمین جلال یونس نے کہا کہ انہوں نے سری لنکا سیریز سے پہلے ہمیں آگاہ کیا تھا کہ وہ اس سال حج کرنا چاہتے ہیں۔ جب اس کی تصدیق ہوئی تو اس نے ہمیں ایک خط دیا کہ وہ رخصت چاہتے ہیں جس کے بعد ہم نے اسے وقت دے دیا ہے۔ ہم نے ابتدائی طور پر سوچا تھا کہ وہ دورے کے کچھ حصے کے لیے دستیاب ہوں گے لیکن وہ پورے دورے کے لیے باہر ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ، 3 ٹی ٹونٹی اور اتنے ہی ون ڈے میچز کھیلنے ہیں ۔ پہلا ٹیسٹ 16 جون کو کھیلا جائے گا۔                                                                                                                   
وقت اشاعت : 23/05/2022 - 15:55:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :