پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے سلسلے میں ہونے والے ٹرائلز ملتوی کر دیئے

پیر 23 مئی 2022 16:50

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے سلسلے میں ہونے والے ٹرائلز ملتوی کر دیئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے سلسلے میں ملک بھر میں ہونے والے ٹرائلز ملتوی کر دیئے۔

(جاری ہے)

پی ایچ ایف کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش کے سلسلے میں پنجاب، کے پی کے، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز رواں ہفتے نیشنل ہاکی سٹیڈیم، لاہور میں ہونا تھے جنہیں عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے، فیڈریشن کے مطابق ٹرائلز کے لئے نئی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 23/05/2022 - 16:50:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :