بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز 5 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنالئے، مشفق الرحیم اور لٹن داس کی ناقابل شکست سنچریاں

منگل 24 مئی 2022 00:07

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنالئے، مشفق الرحیم اور لٹن داس نے ناقابل شکست سنچریاں سکور کیں، پیر کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میر پور میں شروع ہونے والے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم بنگلہ دیش کے کپتان مومن الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بنگلہ دیشی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا اور اس کی پہلی 5 وکٹیں 24 کے مجموعی سکور پر گر گئیں، محمود الحسن، تمیم اقبال اور شکیب الحسن بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے، اس موقع پر مشفق الرحیم اور لٹن داس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور چھٹی وکٹ میں 253 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرکے ٹیم کا سکور 5 وکٹوں کے نقصان پر 277 تک پہنچا دیا، پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو مشفق الرحیم 115 اور لٹن داس 135 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے، سری لنکا کی طرف سے کاسن رجیتھا نے تین اور اسیتھا فرنینڈو نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

وقت اشاعت : 24/05/2022 - 00:07:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :