سیکرٹری سپورٹس پنجاب اسد اللہ فیض کی زیرصدارت اجلاس، ڈی جی سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے بریفنگ دی

سپورٹس کا فروغ اور سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، آنیوالے دنوں میں سپورٹس کے حوالے سے بھرپور کام ہوتا نظر آئیگا،سیکرٹری سپورٹس پنجاب اسد اللہ فیض

پیر 23 مئی 2022 19:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسد اللہ فیض کی زیرصدارت پیر کے روز آن لائن اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان، ڈویژنل سپورٹس افسران، پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو اور ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رئوف باجوہ اور دیگر بھی شریک تھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے محکمانہ امور،انفراسٹرکچر اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی،تمام ڈویژنل سپورٹس افسران نے اپنے اپنے ڈویژن میں سپورٹس سہولیات اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسد اللہ فیض نے کہا ہے کہ سپورٹس کا فروغ اور سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، آنے والے دنوں میں سپورٹس کے حوالے سے بھرپور کام ہوتا نظر آئے گا، سپورٹس انفراسٹرکچر کو وسیع کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس کی جدید سہولیات کی فراہمی کے بغیر سپورٹس کو ترقی نہیں دی جاسکتی، سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرکے جلد مکمل کیا جائے،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے اجلاس کو بتایا کہ محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب صوبہ میں سپورٹس کے فروغ اور ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہے، سپورٹس کی ترقی کے لئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں ،سپورٹس کے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جارہے ہیں،سپورٹس کے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے ایونٹس منعقد کررہے ہیں،ماضی میں منعقد کئے گئے ایونٹس سے نوجوان کھلاڑیوں کی نئی کھیپ سامنے آئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی تربیت اور فلاح و بہبود کیلئے بھی اقدامات اٹھارہے ہیں،سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ سے کھلاڑی کی حوصلہ افزائی اور مدد کریں گے۔

وقت اشاعت : 23/05/2022 - 19:56:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :