وائٹالٹی بلاسٹ ٹی -20ٹورنامنٹ (کل) سے انگلینڈ میں شروع ہوگا

منگل 24 مئی 2022 09:30

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام رواں برس شیڈول وائٹالٹی ٹی -20 کرکٹ ٹورنامنٹ کل( بدھ سے) انگلینڈ میں شروع ہوگا۔یہ ایونٹ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی ) نے 2003 میں دنیا کی پہلی پروفیشنل ٹی -20 لیگ کے طور پر شروع کیا تھا۔ یہ انگلینڈ اینڈ ویلز میں ٹاپ لیول کا ٹی -20ایونٹ ہے۔

18 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔ وائٹالٹی ٹی -20 کرکٹ ٹورنامنٹ محدود اوورز کا فارمیٹ ہے۔ وائٹالٹی ٹی -20 کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جو 25 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہوگا، جس میں دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ وائٹالٹی ٹی -20 کرکٹ ٹورنامنٹ گروپ سٹیج اور ناک آئوٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

وائٹالٹی ٹی -20 کرکٹ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں ۔

ایونٹ کے ابتدائی روز دو میچ کھیلے جائیں گے، پہلا میچ یارکشائر اور ووسٹر شائر کے درمیان لیڈز کے مقام پر کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ کینٹ اور سمر سیٹ کی ٹیموں کے درمیان کینٹربری میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے لیگ میچز 3جولائی کو ختم ہوں گے جبکہ کوارٹر فائنل مرحلہ 6جولائی سے شروع ہوگا جبکہ سیمی فائنلز اور فائنل میچ 16جولائی کو کھیلا جائے گا۔ کینٹ سپٹ فائرزر کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔
وقت اشاعت : 24/05/2022 - 09:30:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :