عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ اور رافیل نڈال کا فاتحانہ آغاز ، فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

منگل 24 مئی 2022 10:10

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ایک اور میگا ایونٹ کے دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ اور ہسپانوی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار رافیل نڈال فرنچ اوپن ٹینس کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ سال کا دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں شروع ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں سربیا کے نوویک جوکووچ نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف جاپانی کھلاڑی یوشی ہیتو نیشیوکا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6، 1-6 اور 0-6 سے اور ہسپانوی شہرت یافتہ ٹینس سٹار رافیل نڈال نے روایتی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی حریف کھلاڑی جورڈن تھامسن کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6، 2-6 اور 2-6 سے ہار کر نہ صرف میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ پہلے رائونڈ کے دیگرے میچوں میں جرمنی کے الیگزینڈرزویروف ،سپین کے کارلوس الکراز گارفیا،برطانوی ٹینس کھلاری کیمرون نوری اور کینیڈین ٹینس سٹار فیلکس اوجرالیاسائم نے کامیابی حاصل کر کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 24/05/2022 - 10:10:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :