فرنچ اوپن ،باربورا کریجیکووا ،اینیٹ کونٹاویٹ ،گاربین موگوروزا ،اونس جبیر اور نائومی اوساکا ابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر

منگل 24 مئی 2022 10:40

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) جمہوریہ چیک کی ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈباربورا کریجیکووا ،استونیا کی اینیٹ کونٹاویٹ ،سپین کی گاربین موگوروزا ،تیونس کی اونس جبیر اور جاپان کی نائومی اوساکا فرنچ اوپن ٹینس کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا آغاز فرانس کے دارلحکومت پیرس میں ہو چکا ہے۔

میگا ایونٹ کے ویمن سنگلز کے پہلے رائونڈ میں فرانس کی ڈیان پیری نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی جمہوریہ چیک کی باربورا کریجیکووا کو سیدھے سیٹس میں 1-6، 2-6 اور 3-6 سے اپ سیٹ شکست دے کر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا۔ پہلے رائونڈ کے دیگرے کھیلے گئے میچز میں استونیا کی اینیٹ کونٹاویٹ ،سپین کی گاربین موگوروزا ،تیونس کی اونس جبیر اور جاپان کی نائومی اوساکا بھی ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں ہیں۔
وقت اشاعت : 24/05/2022 - 10:40:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :