نیوزی لینڈ کے سابق سپنر ڈینیئل ویٹوری آسٹریلوی ٹیم کے نئے اسسٹنٹ کوچ مقرر

منگل 24 مئی 2022 12:32

نیوزی لینڈ کے سابق سپنر ڈینیئل ویٹوری آسٹریلوی ٹیم  کے نئے اسسٹنٹ کوچ مقرر
ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) نیوزی لینڈ کے سابق مایہ ناز سپنر ڈینیئل ویٹوری کو آسٹریلوی مینز ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔43 سالہ ڈینیئل ویٹوری کوچنگ سٹاف میں اینڈریو میکڈونلڈ کی مدد کریں گے جنہوں نے فروری میں جسٹن لینگر کے رخصت ہونے پر ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالا تھا۔

(جاری ہے)

ڈینیئل ویٹوری اور اینڈریو میکڈونلڈ مارچ اور اپریل میں پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کے دوران ذمہ داریا ں نبھاچکے ہیں اس کے علاوہ وہ انڈین پریمیئر لیگ میں بھی مختلف ٹیموں کی کوچنگ کر چکے ہیں۔

میکڈونلڈ نے ڈینیئل ویٹوری کے بارے میں کہاکہ ان کے آنے سے کینگروز ٹیم کو نئی تکنیکس اور تجربے سے استفادہ حاصل کرنے کو موقع ملے گا۔وکٹوریہ کے اسسٹنٹ کوچ آندرے بورویک بھی سابق فیلڈنگ کوچ جیف وان کی جگہ میک ڈونلڈز کے عملے میں شامل ہو گئے ہیں۔ڈینیئل ویٹوری کو 113ٹیسٹ،295 ون ڈے اور 34ٹی 20 میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی کیریئر کے دوران کھیلے گئے 442 میچز میں 705 وکٹیں حاصل کیں اور 6,989 رنز بنائے ۔
وقت اشاعت : 24/05/2022 - 12:32:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :