ملک میں فٹ بال کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جائیں گے،حاجی نواب

کھیلوں کی تباہی کا باعث کھیلوں میں سیاست ہے اور سپورٹس آرگنائرز کو نیک نیتی اور دیانتداری کے ساتھ کام کرنا چاہیے ، گفتگو

منگل 24 مئی 2022 15:00

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) مانیار فٹ بال کلب سوات کے صدر حاجی نواب نے کہا ہے کہ ملک میں فٹ بال کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ضلعی حکومت اس ٹیلنٹ کو بروائے کا ر لانے کے لئے اقدامات کرے،انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کی تباہی کا باعث کھیلوں میں سیاست ہے اور سپورٹس آرگنائرز کو نیک نیتی اور دیانتداری کے ساتھ کام کرنا چاہیے جس سے ملک میں کھیلوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

حاجی نواب نے کہا کہ صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے اور صحت مند معاشرہ تشکیل دینے کیلئے ہمیں اپنے کھیلوں کے میدان آباد کرنے ہونگے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کسی بھی ملک میں گراس روٹ سطح پر تعلیمی اداروں اور کلب سسٹم کا ایک بہت اہم کردار ہوتا ہے، حکومت کو تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنانا چاہئے جس سے ملک میں کھیل دوبارہ عروج پر آسکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 24/05/2022 - 15:00:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :