چوہدری محمد صدیق میموریل فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 2 جون سے شروع ہو گا

منگل 24 مئی 2022 15:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) چوہدری محمد صدیق میموریل فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 2 جون سے گورنمنٹ معین الاسلام ہائی سکول ٹھیکری والا، فیصل آباد میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر رانا محمد اشرف خان نے بتایاکہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں، ٹورنامنٹ میں 32 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ٹورنامنٹ ناک آوٹ سسٹم پر کھیلا جائیگا، ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 10 جون کو کھیلا جائے گا جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 24/05/2022 - 15:00:05