سنوکر ورلڈ چیمپئن احسن رمضان نے کم عمری میں ملک کا نام روشن کیا، رانا مشہود احمد

منگل 24 مئی 2022 16:54

سنوکر ورلڈ چیمپئن احسن رمضان نے کم عمری میں ملک کا نام روشن کیا، رانا مشہود احمد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) سابق وزیر کھیل پنجاب رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ سنوکر ورلڈ چیمپئن احسن رمضان نے کم عمری میں ملک کا نام روشن کیا ہے، انہوں نے پنجاب یوتھ فیسٹیول میں سپورٹس کا آغاز کیا تھا،وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف جلد احسن رمضان کی حوصلہ افزائی کرینگے، سپورٹس کی ترقی کا کام 2018 میں جہاں چھوڑ کر گئے تھے وہیں سے شروع کریں گے، چند دنوں بعد سپورٹس کی سرگرمیاں بھرپور انداز میں شروع کی جائیں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں عالمی سنوکر چیمپئن احسن رمضان کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر عمران شاہی اور کوچ محمد شاہد بھی موجود تھے، احسن رمضان نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان سے بھی ملاقات کی اس دوران سنوکر کے فروغ اور ترقی کے حوالے سے بات چیت کی گئی،سابق وزیر کھیل پنجاب رانا مشہود احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے مزیدکہا ہے کہ دوبارہ حکومت میں آئے ہیں سپورٹس کے رکے کام مکمل کریں گے، ماضی میں ہم نے سپورٹس کے انفراسٹرکچر کو جدید بنایا تھا سپورٹس سہولیات کی فراہمی کے باعث کھلاڑی آگے آرہے ہیں اور عالمی ٹائیٹل جیت رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ عالمی سنوکر چیمپئن احسن رمضان نے کم عمری میں ملک کا نام روشن کیا ہے، انہوں نے پنجاب یوتھ فیسٹیول سے سپورٹس کا آغاز کیا تھا،احسن رمضان کی کامیابی پر خوشی ہوئی ہے، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف جلد احسن رمضان کی حوصلہ افزائی کرینگے، سابق وزیر کھیل پنجاب رانا مشہود احمد خان نے مزید کہا کہ سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ ہم نے قائم کیا تھا اب کھلاڑی اس سے مستفید ہونگے، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف سپورٹس بورڈ پنجاب کے چیئرمین رہے ہیں، ان کی اولین ترجیح سپورٹس کی بہتری ہے، انہوں نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم نے ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف بہترین کھیل پیش کیا، بھارت سے میچ برابر ہونے سے ٹیم کا مورال بلند ہوا۔

(جاری ہے)

عالمی سنوکر چیمپئن احسن رمضان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کی مہربانی اور قوم کی دعاں سے عالمی چیمپئن بنا ہوں، حوصلہ افزائی پر شکرگزار ہوں، ملک کیلئے مزید کامیابیاں حاصل کرنا چاہتا ہوں، میرا عروج کا وقت شروع ہوا ہے، تمام توجہ اپنی گیم پر مرکوز ہے۔
وقت اشاعت : 24/05/2022 - 16:54:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :