ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان کی قومی ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ میں انڈونیشیا کیخلاف کامیابی پر مبارکباد

منگل 24 مئی 2022 17:12

ڈائریکٹر جنرل  سپورٹس پنجاب جاوید چوہان کی قومی ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ میں انڈونیشیا کیخلاف کامیابی پر مبارکباد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے قومی ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ میں انڈونیشیا کی ٹیم کیخلاف کامیابی پر مبارکباددی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی ہاکی ٹیم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈونیشیا کی ٹیم کو 13-0 گول سے شکست دی ہے، پینالٹی کارنر اسپیشلسٹ رضوان علی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کی، پوری ٹیم نے بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا اور یادگار فتح حاصل کی ہے، قومی ہاکی ٹیم کی مزید کامیابیوں کیلئے دعاگو ہیں۔
وقت اشاعت : 24/05/2022 - 17:12:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :