چیف آف سٹاف خیبر کپ نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ، عقیل خان اور محمد شعیب نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

منگل 24 مئی 2022 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) چیف آف سٹاف خیبر کپ نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ میں عقیل خان اور محمد شعیب نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ منگل کو پی ٹی ایف کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے مینز سنگل کے پہلے سیمی فائنل میں عقیل خان نے مزمل مرتضیٰ کو 1۔6 اور 1۔6 سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں محمد شعیب نے محمد عابد کو 3۔

6 اور 2۔7 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ مینز ڈبل کوارٹر فائنل مقابلوں میں عقیل خان اور محمد عابد نے ثاقب حیات اور اسد اللہ کو شکست دی۔

(جاری ہے)

ہیرا عاشق اور یوسف خلیل نے حشیش کمار اور پربت کمار کو مات دی۔ محمد شعیب اور برکت اللہ نے عمران بھٹی اور احمد بابر کو ہرایا جبکہ مزمل مرتضیٰ اور مدثر مرتضیٰ نے احمد اسجد اور احمد کامل کو 3۔6 اور 1۔6 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

بوائز انڈر۔18 سنگل کے پہلے سیمی فائنل میں مہاتیر محمد نے احمد نیل قریشی کو 3۔6 اور 0۔6 سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سمیع زیب نے حشیش کمار کو 3۔6 اور 3۔6 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ بوائز اینڈ گرلز انڈر۔12 سنگل سیمی فائنل میں زوہیب افضل ملک نے احمد خان کو 1۔4 اور 1۔4 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔
وقت اشاعت : 24/05/2022 - 21:00:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :