جمہوریہ چیک کے سائیکل سوار جان ہرٹ نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا 16واں مرحلہ جیت لیا

بدھ 25 مئی 2022 11:00

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2022ء) جمہوریہ چیک کے سائیکل سوار جان ہرٹ نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا سولہواں مرحلہ جیت لیا۔ اٹلی میں گیرو ڈی اٹالیہ کا 105 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے 16ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے سالو سے اپریکا تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جو پہاڑی پر 202کلو میٹرپر محیط تھا۔

31 سالہ جمہوریہ چیک کے سائیکل سوار جان ہرٹ نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 202 کلومیٹر کا فاصلہ 5 گھنٹے 40منٹ اور 45 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ہالینڈ کے سائیکلسٹ تھامین آرینس مین نے دوسری جبکہ آسٹریلوی سائیکل سوار جئے ہنڈلے نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

ایکواڈور کے سائیکلسٹ رچرڈ کاراپاز نے ریس کے 14ویں مرحلے سے ہسپانوی سائیکل سوار جوان پیڈرو لوپیز سے گلابی جرسی چھین لی تھی جو تاحال برقرار ہے۔

گیرو ڈی اٹالیہ ایک گرینڈ ٹور سائیکلنگ سٹیج ریس ہے جو تین ہفتوں میں مکمل ہوگی۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3.445.6 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 24 روز جاری رہنے کے بعد 29 مئی کو اختتام پذیر ہوگی۔
وقت اشاعت : 25/05/2022 - 11:00:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :