پیٹ کمنز مسلسل تیسرے سال آسٹریلیا کے مہنگے کرکٹر قرار

ڈیوڈ وارنر کا معاوضہ حاصل کرنیوالوں کی رینکنگ میں 15 لاکھ آسٹریلوی ڈالرز کیساتھ تیسرا نمبر ہے، رپورٹ

بدھ 25 مئی 2022 14:47

پیٹ کمنز مسلسل تیسرے سال آسٹریلیا کے مہنگے کرکٹر قرار
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2022ء) کرکٹ آسٹریلیا نے زیادہ معاوضہ حاصل کرنیوالے کرکٹرز کی رینکنگ جاری کردی۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز مسلسل تیسرے سال آسٹریلیا کے سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنیوالے کرکٹر بن گئے۔

(جاری ہے)

پیٹ کمنز 20 لاکھ آسٹریلوی ڈالرز کمانے والے کرکٹرز بن گئے جبکہ جوش ہیزل ووڈ رینکنگ میں پانچویں سے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، انہوں نے 16 لاکھ آسٹریلوی ڈالرز کمائے۔

ڈیوڈ وارنر کا معاوضہ حاصل کرنیوالوں کی رینکنگ میں 15 لاکھ آسٹریلوی ڈالرز کیساتھ تیسرا نمبر ہے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق میچل اسٹارک 14 لاکھ ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ اسٹیو اسمتھ کا 13لاکھ آسٹریلوی ڈالرز کے ساتھ ریکنگ میں پانچواں نمبر ہے اور مارنوس لابوشین کا 12 لاکھ آسٹریلوی ڈالرز کے ساتھ چھٹا نمبر ہے۔
وقت اشاعت : 25/05/2022 - 14:47:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :