فرنچ اوپن ٹینس ،نکولا مکٹک اور میٹ پاویک پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ کروشین جوڑی دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی

بدھ 25 مئی 2022 15:40

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2022ء) فرنچ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں نکولا مکٹک اور میٹ پاویک پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ کروشین جوڑی فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مینز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

سال کے دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں شروع ہو چکا ہے۔ مینز ڈبلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں نکولا مکٹک اور میٹ پاویک پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ کروشین جوڑی نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف سویڈش آندرے گورنسن اور ان کے جاپانی جوڑی دار بین میکلاچلن کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور5-7 سے ہرا کر نہ صرف میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 25/05/2022 - 15:40:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :