وائٹالٹی بلاسٹ ٹی -20ٹورنامنٹ میں کل چار میچ کھیلے جائیں گے

بدھ 25 مئی 2022 15:50

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2022ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام رواں برس جاری وائٹیلٹی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کل (جمعرات کو )مزید چار میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ مڈل سیکس اور گلوسٹر شائر کی ٹیموں کے درمیان ریڈلیٹ کرکٹ کلب، ریڈلیٹ میں کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں واروکشائر اور نارتھمپٹن شائر کی ٹیمیں برمنگھم کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی، تیسرے میچ میں لیسٹر شائر اور ڈرہم کی ٹیمیں لیسٹر کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی جبکہ چوتھا میچ سسیکس اور گلیمرگن کی ٹیموں کے درمیان کاؤنٹی گراؤنڈ، ہوو کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

یہ ایونٹ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی ) نے 2003 میں دنیا کی پہلی پروفیشنل ٹی -20 لیگ کے طور پر شروع کیا تھا۔

(جاری ہے)

یہ انگلینڈ اینڈ ویلز میں ٹاپ لیول کا ٹی -20ایونٹ ہے جس میں 18 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں۔ وائٹالٹی ٹی -20 کرکٹ ٹورنامنٹ محدود اوورز کا فارمیٹ ہے جس میں دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ وائٹالٹی ٹی -20 کرکٹ ٹورنامنٹ گروپ سٹیج اور ناک آئوٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے لیگ میچز 3جولائی کو ختم ہوں گے جبکہ کوارٹر فائنل مرحلہ 6جولائی سے شروع ہوگا جبکہ سیمی فائنلز اور فائنل میچ 16جولائی کو کھیلا جائے گا۔ کینٹ سپٹ فائرزر کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔
وقت اشاعت : 25/05/2022 - 15:50:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :