ٹیسٹ رینکنگ ، بابر اعظم کی 5ویں پوزیشن برقرار، شاہین آفریدی کا بائولرز کی فہرست میں چوتھا نمبر

اینجلو میتھیوز کا 5 درجے ترقی کے بعد 21واں نمبر، مشفیق الرحیم 25 ویں اور تمیم اقبال 27 ویں پوزیشن پرپہنچ گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 25 مئی 2022 17:27

ٹیسٹ رینکنگ ، بابر اعظم کی 5ویں پوزیشن برقرار، شاہین آفریدی کا بائولرز کی فہرست میں چوتھا نمبر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 مئی 2022ء ) بنگلہ دیش کے کھلاڑی لٹن داس اور سری لنکا کے اینجلو میتھیوز نے چٹاگرام میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کے ڈرا ہوئے پہلے میچ میں عمدہ کارکردگی کے بعد آئی سی سی مینز ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں ترقی پائی ہے۔ وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس بنگلہ دیش کی واحد اننگز میں 88 رنز بنانے کے بعد تین درجے ترقی کر کے 17 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، پلیئر آف دی میچ اینجلو میتھیوز کی پہلی اننگز میں 199 رنز کی اننگز نے انہیں پانچ درجے ترقی دے کر بلے بازوں میں 21 ویں نمبر پر پہنچا دیا ہے۔

بنگلہ دیشی بلے باز مشفیق الرحیم 105 رنز کی باری کھیل کر رینکنگ میں 29 سے 25 ویں اور تمیم اقبال 133 کی اننگز کے بعد 27 ویں پوزیشن پر ترقی پا گئے ہیں ۔ سری لنکا کے مڈل آرڈر بلے بازوں کوسل مینڈس 4 درجے ترقی کے بعد 49 ویں نمبر اور دنیش چندیمل 6 درجے ترقی پاکر 53 ویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کا پہلا نمبر ہے جب کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم کی 5 ویں پوزیشن برقرار ہے ۔

باؤلرز کی درجہ بندی میں بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن میچ میں چار وکٹیں لے کر ایک درجہ ترقی کر کے 29 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جب کہ آف سپنر نعیم حسن پہلی اننگز میں 105 رنز کے عوض 6 وکٹیں لینے کے بعد 62ویں سے 53ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ سری لنکا کے میڈیم فاسٹ باؤلر کاسن راجیتھا چار وکٹیں لینے کے بعد 75 ویں سے 61 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جب کہ آسیتھا فرنینڈو ٹاپ 100 میں شامل ہیں۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین آفریدی کا چوتھا نمبر ہے۔
وقت اشاعت : 25/05/2022 - 17:27:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :