سری لنکا نے ڈھاکہ ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنا لئے

بدھ 25 مئی 2022 22:50

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2022ء) سری لنکا نے ڈھاکہ ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنا لئے اور اسے بنگلہ دیش کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 83 رنز درکار ہیں، کپتان دیمتھ کرونارتنے نے 80 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، دہننجایا ڈی سلوا 58 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے، خراب موسم کی وجہ سے تیسرے دن 51 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا، اینجلو میتھیوز 58 اور دنیش چندیمل 10 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں، بنگلہ دیش کی طرف سے شکیب الحسن نے تین اور عبادت حسین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین چٹاگانگ میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا تھا۔
وقت اشاعت : 25/05/2022 - 22:50:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :