آئی پی ایل، رائل چیلنجرز بنگلور کوالیفائر ٹو میں پہنچ گئی

جمعرات 26 مئی 2022 12:27

آئی پی ایل، رائل چیلنجرز بنگلور کوالیفائر ٹو میں  پہنچ گئی
کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) رائل چیلنجرز بنگلور انڈین پریمیئر لیگ کےکوالیفائر ٹو میں پہنچ گئی ،رجت پاٹیدارنے ناقابل شکست 112رنز کی اننگز کھیل پر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔بھارت کے شہر کلکتہ کے ایڈن گارڈنز کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے لیگ کے ایلیمینیٹر میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 207رنز بنائے، رجت پاٹیدار نے 54گیندوں پر 7 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 112رنز بنائے۔

کارتھک ناقابل شکست 37 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔لکھنئوسپر جائنٹس کے محسن خان ،کرونل پانڈیا،اویش خان اور راوی بشنوئی نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔

(جاری ہے)

لکھنئوسپر جائنٹس کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بناسکی ،کپتان لوکیش راہول 79 اور دیپک ہوڈا 45 رنز بناسکے ۔ رائل چیلنجرز بنگلور کے کھلاڑی جوش ہیزلووڈ نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ رجت پاٹیدار کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اس فتح کے بعد رائل چینلجرز بنگلور کی ٹیم کوالیفائر ٹو میں پہنچ گئی ہے جہاں اس کا مقابلہ راجستھان رائلز سے ہوگا اور جو ٹیم جیتے گی وہ 29 مئی کو گجرات ٹائٹنز کے خلاف فائنل میں پنجہ آزمائی کرے گی۔
وقت اشاعت : 26/05/2022 - 12:27:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :