پاک ،ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز شیڈول کے مطابق راولپنڈی میں ہونے کا امکان

دارالحکومت اسلام آباد کی سیاسی صورتحال کے بعد ملتان کو متبادل مقام کے طور پر رکھا گیا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 26 مئی 2022 13:19

پاک ،ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز شیڈول کے مطابق راولپنڈی میں ہونے کا امکان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 مئی 2022ء ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے ختم ہونے کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز شیڈول کے مطابق راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اب حکومت کی جانب سے جلد گرین سگنل ملنے کی امید ہے۔ بورڈ حکام وفاقی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں کیونکہ سیریز کے میزبان مقام کا فیصلہ اس ہفتے لیا جانا چاہیے تاکہ وقت پر لاجسٹکس کے معاملات مکمل ہو سکے۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم جون سے شروع ہوگا جب کہ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم 5 جون کو پہنچے گی۔ یاد رہے کہ دارالحکومت اسلام آباد کی سیاسی صورتحال کے بعد ملتان کو متبادل مقام کے طور پر رکھا گیا تھا۔ واضح رہے کہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز 8 سے 12 جون تک پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ یہ میچز آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔                                                                                                                                                                              
وقت اشاعت : 26/05/2022 - 13:19:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :