ہاکی ایشیا کپ، جاپان نے پاکستان کودلچسپ مقابلے کے بعد 2-3 گولزسے ہرا دیا،گرین شرٹس کی جانب سے اعجاز احمد اور مبشرعلی نے ایک، ایک گول کیا

جمعرات 26 مئی 2022 17:05

ہاکی ایشیا کپ، جاپان نے پاکستان کودلچسپ مقابلے کے بعد 2-3 گولزسے ہرا دیا،گرین شرٹس کی جانب سے اعجاز احمد اور مبشرعلی نے ایک، ایک گول کیا
جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) جاپان نے مینز ہاکی ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-3 گولز سے شکست دے دی، فاتح ٹیم کی طرف سے ریوما اوکا، اکیومی ساکی اور تکوما نیوا نے ایک، ایک گول کیا، جاپان نے تینوں پول میچ جیت کر 9 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری 11 ویں ایشیا کپ میں جاپان نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا، جاپان کو پہلے کوارٹر میں دو گول کی برتری حاصل تھی، 14ویں منٹ میں ریوما اوکا اور 15ویں منٹ میں اکیومی ساکی نے جاپان کی طرف سے گول کیا، پاکستان کی جانب سے پہلا گول اعجاز احمد نے دوسرے کوارٹر کے آٹھویں منٹ میں کیا تاہم چار منٹ بعد جاپان کے تکوما نیوا نے گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک بار پھر دو گول کی برتری دلا دی، دوسرے کوارٹر کے آخری لمحات میں پاکستان کی جانب سے مبشر علی نے دوسرا گول کیا، آخری دو کوارٹرز میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا تاہم کوئی بھی ٹیم مزید گول سکور نہ کر سکی، اس طرح جاپان نے یہ میچ 2-3 گولز سے جیت کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے، جاپان نے تینوں پول میچز جیت کر 9 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

وقت اشاعت : 26/05/2022 - 17:05:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :