ہاکی ایشیا کپ میں جنوبی کوریا نے اومان اور ملائیشیا نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا

جمعرات 26 مئی 2022 17:54

ہاکی ایشیا کپ میں جنوبی کوریا نے اومان اور ملائیشیا نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا
جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) مینز ہاکی ایشیا کپ میں جنوبی کوریا نے اومان اور ملائیشیا نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی،11 ویں ایشیا کپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری ہے، جمعرات کو پول بی کے اہم میچ میں جنوبی کوریا نے اومان کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا دیا، فاتح ٹیم کی طرف سے ہیون جینگ، ہیونگ جن کم، ہوانگ تائی، جی ہن ینگ اور جیونگ ین وو نے ایک، ایک گول کیا، پول بی کے دوسرے میچ میں ملائیشیا نے بنگلہ دیش کے خلاف بآسانی 1-8 سے کامیابی حاصل کی، ملائیشیا کی طرف سے عبدالرحیم اور فضل نے شاندار ہیٹ ٹرک سکور کی، ملائیشیا نے تینوں میچز جیت کر پول میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 26/05/2022 - 17:54:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :