مکامسیٹس سکواش کمپیٹیشن اختتام پزیر

جمعرات 26 مئی 2022 19:05

مکامسیٹس سکواش کمپیٹیشن اختتام پزیر
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2022ء) کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کے زیر اہتمامکامسیٹس سکواش کمپیٹیشن اختتام پزیر ہوگیا مہمان خصوصی ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ڈاکٹر امتیاز علی خان اور سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود نے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جبکہ انکے ہمراہ آرگنائزر ڈاکٹر زوالفقار احمد بھٹی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ انوائر منٹل سائنسز ڈاکٹر فریداللہ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ بائیو ٹیکنالوجی ڈاکٹر امجد حسن کیئر ٹیکر جان شیر سکواش کمپلیکس حاجی طاہر جمیل چیف وارنٹ آفیسربھی تھے جان شیر سکواش کمپلیکس ایبٹ آباد میں جاری سکواش ایونٹ کے بوائز فائنل میں محیض علی نے حبیب اللہ کو دو صفر سے شکست دے دی سکور 11/5;;11/7 رہا جبکہ گرلز فائنل میں نایاب نیتبسم کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد دو ایک سے شکست دیکر ایونٹ اپنے نام کر لیا اس موقع پر ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ڈاکٹر امتیاز علی خان نے کہا کہ کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد انتہائی ضروری ہے اور کھیلوں کے انعقاد سے ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتاہے اور کھیلوں کے لئے بچوں اور بچیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی ااس موقع پر سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئی
وقت اشاعت : 26/05/2022 - 19:05:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :