چترال میکلچر اینڈ سپورٹس فیسٹیول میں روایتی اور ثقافتی کھیلوں کے علاؤہ محفل مشاعرہ کا انعقاد

جمعرات 26 مئی 2022 23:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2022ء)اپر چترال انتظامیہ کے زیر اہتمام پانچ روزہ کلچر اینڈ سپورٹس فیسٹیول میں روایتی اور ثقافتی کھیلوں کے علاؤہ ادبی محفل یعنی محفل مشاعرہ کا بھی انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

محفل مشاعرہ میں اپر چترال سے ادبی حلقوں سے تعلق رکھنے والی30 سے زائد شعراء کرام نے شرکت کی۔اس محفل کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد افریدی تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین، اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو ربنواز اور دوسرے معززین نے شرکت کی۔۔
وقت اشاعت : 26/05/2022 - 23:45:43