بلوچستان کے بچے کسی بھی مقابلے کے میدان میں کسی سے کم نہیں،ڈپٹی سیکرٹری سپورٹس

جمعرات 26 مئی 2022 23:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) ڈپٹی سیکرٹری سپورٹس حاجی اعجاز علی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے بچے کسی بھی مقابلے کے میدان میں کسی سے کم نہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان چلڈرن اکیڈمی کوئٹہ کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان چلڈرن اکیڈمی کوئٹہ کی جانب سے منعقدہ مقابلہ حسن قرات، مقابلہ تزئین و آرائش گل اور مضمون نویسی میں بلوچستان کے طلباءو طالبات نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ہمارے صوبے کے طلباءو طالبات کو ملکی سطح پر اس طرح کے مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے مواقع فراہم کرنے چاہئیں تاکہ وہ ملکی سطح پر بھی ہمارے ملک اور صوبے کا نام روشن کریں ۔

تقریب کے اختتام کا اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
وقت اشاعت : 26/05/2022 - 23:48:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :